کوئٹہ میں فائرنگ، خاتون جاں بحق، پانچ افراد زخمی

198

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں خاتون جاں بحق اور بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کے مقام پر پیش آیا ہے۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت شبنم بنت لاجیر کے نام سے ہوئی ہے۔

جبکہ زخمیوں میں نازیہ بنت دلیل خان، شفیقہ زوجہ رحمت اللہ، نادیہ زوجہ عبدالرحیم، شمکینہ روجہ نور اللہ اور گل محمد ولد شیرعلی شامل ہیں۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات پولیس کر رہی ہے۔