میسی نے تصدیق کی ہے کہ 2022 کا ورلڈ کپ شاید ان کا آخری ورلڈ کپ تھا

108

اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے منگل کے روز چینی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہیں نہیں لگتا کہ وہ ایک اور عالمی کپ میں کھیلیں گے۔

انٹرویو میں جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شمالی امریکہ میں 2026 کے عالمی کپ میں شرکت کر سکتے ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ ‘میں پہلے بھی کئی بار کہہ چکا ہوں کہ 2022 عالمی کپ میرا آخری ورلڈ کپ تھا۔’

ہسپانوی زبان میں دئے گئے انٹرویو میں انہوں مزید کہا، “میں دیکھوں گا کہ چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن نظریاتی طور پر مجھے نہیں لگتا کہ میں اگلے ورلڈ کپ کے لئے آس پاس ہوں گا۔

اسٹار فٹبالر اس وقت بیجنگ میں ہے جہاں ارجنٹائن جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گا۔

خیال رہے کہ میسی کا یہ بیان اس سال کے اوائل میں ارجنٹائن کے اخبار اولے سے بات کرتے ہوئے سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایک اور ورلڈ کپ میں کھیلنا ‘بہت مشکل’ ہوگا۔

ارجنٹینا جمعرات کو بیجنگ کے 68,000 افراد کی گنجائش والے ورکرز اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گا۔

یہ میچ دوحہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری 16 کے مقابلے کا اعادہ ہے جس میں ارجنٹائن نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

میسی کو دیکھنے کے لئے چینی شائقین بے چین ہیں اور ٹکٹوں کی قیمتیں 4800 یوآن (671 ڈالر) تک بڑھنے کے باوجود تیزی سے فروخت ہورہے ہیں۔