وندر؛ کوچ اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

112
File Photo

ضلع لسبیلہ میں آر سی ڈی شاہراہ لک بدوک کے مقام پر کوچ اور ٹرک میں تصادم سے دو افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کوچ میں مسافروں کی بجائے کروڑں روپے کا نان کسٹم پیڈ سامان لوڈ تھا، حادثہ کوسٹ گارڈ سے چند فرلانگ کے فاصلے پر ہوا۔

واضح رہے کہ ٹریفک حادثات میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بلوچستان میں دو رویہ سڑکیں نہ ہونا ہے جبکہ صوبے کی مرکزی شاہراہیں انتہائی تنگ اور خستہ حال ہیں جو سفر کے قابل نہیں ہیں۔

دوسری جانب ڈرائیور بھی لاپرواہی کرکے تیز رفتاری کرتے ہیں، مزید برآں بڑی گاڑیوں پر سرچ لائٹیں لگائے گئے ہیں جس سے رات کے وقت مخالف سمت سے آنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سڑک نظر نہیں آتی، بیشتر اوقات اوورٹیکنگ کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونماء ہورہے ہیں۔

بلوچستان میں ٹریفک حادثات کی روک تھام میں ناکامی کا ذمہ دار حکومت بلوچستان کو بھی مانا جاتا ہے۔ سماجی و سیاسی حلقے حکومت بلوچستان کی ٹریفک قوانین کے رائج کرنے، خستہ حال گاڑیوں کو بند کرنے، ڈرائیونگ لائسنس کی بروقت چیکنگ اور شاہراہوں کی توسیع و مرمت میں ناکامیوں پر حکام پر تنقید کرتے ہیں۔

عوامی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ موٹروے پولیس کا دائرہ کار پورے صوبے میں پھیلا یاجائے تاکہ گاڑیوں کی تیز رفتاری پر قابو کیا جاسکے۔