روس: پابندیوں کے باوجود ہم نے ریکارڈ زرعی برآمدات کی ہیں

89

پابندیوں کے باوجود ہم نے گذشتہ سال 41،6 بلین ڈالر مالیت کی زرعی مصنوعات برآمد کی ہیں: صدر ولادی میر پوتن

روس کے صدر ولادی میر پوتن نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود ہم نے گذشتہ سال 41،6 بلین ڈالر مالیت کی زرعی مصنوعات برآمد کی ہیں۔

پوتن نے کہا ہے کہ رواں سال میں ہمیں 55 سے 60 ملین کے لگ بھگ زرعی برآمدات کی توقع ہے۔

دارالحکومت ماسکو میں روس کے زرعی سیکٹر کے حکام کی شرکت سے منعقدہ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ گذشتہ سال ہم نے ریکارڈ فصلیں حاصل کی ہیں۔

سال 2022 میں کُل 15 کروڑ 80 ہزار ٹن اناج کے حصول کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پوتن نے کہا ہے کہ “اناج کی یہ مقدار ہماری جدید تاریخ میں بلند ترین مقدار ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باوجود روس، زرعی برآمدات جاری رکھے ہوئے ہے۔ خارجہ تجارت میں پابندیوں کے باوجود ہمارا ملک گذشتہ سال کی زرعی برآمدات کو 416 بلین ڈالر تک کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ رواں سال میں ہم اپنی اناج کی برآمدات کو 55 سے 60 ملین ٹن کے لگ بھگ تک لے جانے کی توقع رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ اناج کی گلوبل منڈی میں تقریباً 19 فیصد حصے کے ساتھ روس دنیا میں اناج برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔