افغانستان: سیاح سمیت 3 برطانوی شہری طالبان کی قید میں

217

ایک غیر سرکاری برطانوی تنظیم پریسیڈیم نیٹ ورک نے ہفتے کی شام اس امر کا اظہار کیا ہے کہ طالبان نے ایک سیاح سمیت تین برطانوی باشندوں کو افغانستان میں قید کر رکھا ہے۔

تنظیم نے مزید کہا ’کہ وہ یرغمالیوں کے خاندانوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔‘
دوسری جانب برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے “ہم افغانستان میں زیر حراست برطانوی شہریوں کے ساتھ قونصلر رابطہ قائم کرنے اور ان کے اہل خانہ کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

پریسیڈیم کے رکن سکاٹ رچرڈز نے اسکائی نیوز کو بتایا کہ “ہمیں یقین ہے کہ ان کی صحت اچھی ہے، انہیں طبی سہولیات میسر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا “ہمارے پاس یہ یقین کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے کہ ان کے ساتھ کسی قسم کے ناروا سلوک جیسا کہ تشدد کیا گیا تھا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے دو کو طالبان نے جنوری سے حراست میں رکھا ہوا ہے، جب کہ یہ معلوم نہیں ہے کہ تیسرے کو کب سے حراست میں رکھا گیا ہے۔