یو اے ای نے طالبان حکومت کو قونصل خانہ کھولنے کی اجازت دیدی

167

متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں افغانستان کے قونصل خانے کو طالبان حکومت کے حوالے کردیا گیا۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے طالبان حکومت کو دبئی میں قونصل خانہ کھولنے کی اجازت دیدی جس کے بعد طالبان حکومت نے عبدالرحمان فدا کو دبئی میں قائم مقام قونصلر تعینات کردیا۔

طالبان حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی قونصل خانے کا کنٹرول حاصل کرنا طالبان حکومت کی بڑی سفارتی کامیابی ہے۔

طالبان حکومت کی جانب سے تعینات کیے گئے عبد الرحمان فدا بطور قونصل جنرل کا چارج ڈی افیئر کا عہدہ موجودہ افغان قونصل جنرل مسعود احمد عزیزی سے لیکر 23 مارچ سے سنھالیں گے۔