روس کے ساتھ دفاعی تعاون کسی کے خلاف نہیں – عبداللہیان

151

بلاشبہ تہران اور ماسکو کے مشترکہ ایجنڈے کا ایک موضوع دفاعی تعاون ہے لیکن ہمارا باہمی تعاون کسی بھی فریق کے خلاف نہیں ہے – وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران کا روس کے ساتھ دفاعی تعاون کسی بھی فریق کے خلاف نہیں ہے۔

روس کے سرکاری دورے کےدوران عبداللہیان نے ایران کی اسٹوڈنٹس خبر رساں ایجنسی کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔

ایران کے، ڈرون طیاروں کے بدلے، روس سے مانیٹرنگ اور سائبر سکیورٹی سامان حاصل کرنے سے متعلقہ دعووں پر بات کرتے ہوئے عبداللہیان نے کہا ہے کہ “بلاشبہ تہران اور ماسکو کے مشترکہ ایجنڈے کے موضوعات میں سے ایک دفاعی تعاون کا موضوع ہے لیکن ہمارا باہمی تعاون کسی بھی فریق کے خلاف نہیں ہے”۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف کے ساتھ علاقائی و بین الاقوامی موضوعات اور جوہری سمجھوتے کے مذاکرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

توقع ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج ماسکو میں لاوروف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔