انسانی حقوق کے ادارے شوہر کے بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں – اہلیہ عبدالقدوس

159

شوہر گھر کا واحد سہارہ ہے حکومت و انسانی حقوق کے ادارے بازیابی میں کردار کریں – اہلیہ

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے جبری گمشدگی کے شکار عبدلقدوس بنگلزئی کی اہلیہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کی جانب سے قائم لاپتہ افراد کے کیمپ میں شریک ہوئے۔ انہوں نے حکومت و انسانی حقوق کے اداروں سے جبری لاپتہ شوہر کو منظرے عام پر لانے میں مدد کرنے کی درخواست کی ہے۔

لاپتہ عبدلقدوس بنگلزئی کی اہلیہ کے مطابق انکے شوہر کو گذشتہ سال 16 دسمبر کو کوئٹہ سردار منیر جان روڈ کوئٹہ سے سی ٹی ڈی نے گرفتاری کے بعد جبری گمشدگی کا نشانہ بنایا، انکے اہلیہ نے کہا شوہر کے جبری گمشدگی کے باعث شدید اذیت کا شکار ہیں-

عبدالقدوس بنگلزئی کے اہلیہ کا کہنا تھا انکے شوہر اپنے والدہ اور گھر والوں کا واحد سہارہ ہے اسے کس قانون اور کس جرم کے تحت لاپتہ کیا گیا ہے اگر اس پر کوئی الزام ہے تو عدالتوں میں پیش کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں۔

عبدالقدوس بنگلزئی کے اہلیہ نے حکومت اور انسانی حقوق کے اداروں سے جبری طور پر لاپتہ شوہر کو منظر عام پر لانے اور باحفاظت بازیابی میں کردار ادا کرنے کی درخواست کی ہے –