یوکرین کو ایف سولہ طیارے نہیں مل سکتے۔ بائیڈن

121

امریکی صدرنے کہا کہ اگلے چند سالوں میں یوکرین کو کیا ضرورت ہوگی ہمیں معلوم ہے جس پر ہمارے ماہرین یوکرین کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کو غیر ضروری سمجھتے ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ طیارے فراہم کرنا فی الوقت ضروری نہیں ہے ۔

اے بی سی نیوز سے گفتگو کے دوران امریکی صدر نے یوکرینی ہم منصب ولودیمر زیلنسکی کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کی فراہمی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے عسکری ماہرین نے یوکرین کو ضروری امداد فراہم کی ہے جن میں ٹینک،توپیں اور دفاعی نظام شامل ہیں،ہم نے یوکرین کو موسم بہار،گرما اور خزاں تک کی فوجی رسد پہنچا رہے ہیں لہذا ایف سولہ طیاروں کی وہاں ضرورت نہیں ہے ۔

امریکی صدرنے کہا کہ اگلے چند سالوں میں یوکرین کو کیا ضرورت ہوگی ہمیں معلوم ہے جس پر ہمارے ماہرین یوکرین کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کو غیر ضروری سمجھتے ہیں لہذا میں اس موضوع کو فی الوقت ایجنڈے سے دور رکھنا چاہتا ہوں۔

چین کی طرف سے روس کو مہلک اسلحے کی فراہمی پر بائیڈن نے کہا کہ ہمیں اس کی توقع نہیں ہے البتہ اگر ایسا ہوا تو چین پر سخت پابندیاں لگیں گی ۔