گوادر کے ہسپتال کا عملہ احتجاج پر، مریض پریشان

317

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں جی ڈی اے (انڈس) ہسپتال میں ٹیکنیشن عملے کے جاری احتجاج کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر ملازمین گزشتہ پانچ دنوں سے احتجاج پر ہیں لیکن اس پر حکام کی توجہ تاحال مرکوز نہیں ہوپائی ہے۔

ملازمین کا کہنا ہے کہ پہلے یہ نوید سنائی گئی تھی کہ جی ڈی اے ہسپتال کی نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد ہسپتال جدید خطوط پر استوار ہوگا اور شہریوں کو علاج و معالجہ کی ہر قسم کی سہولیات میسر آئینگی لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ ہم احتجاج پر چلے گئے ہیں۔

جی ڈی اے (انڈس ہسپتال) گوادر کا سب سے بڑا اسپتال ہے وہاں ملازمین کے ہڑتال کی وجہ سے ضلع بھر سے آنے والے مریض رل رہے ہیں اور جو ملازمین ہڑتال پر ہیں ان کی کوئی شنوائی بھی نہیں ہورہی ہے۔ صوبائی حکومت، جی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ گوادر کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

گوادر کے سیاسی پارٹیوں نے اپیل کی ہے کہ ہڑتالی ملازمین کے جائز مطالبات پر غور کرنے سمیت مریضوں کو جو مشکلات درپیش ہیں اس کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

کے ہڑتال کی وجہ سے ضلع بھر سے آنے والے مریض رل رہے ہیں اور جو ملازمین ہڑتال پر ہیں ان کی کوئی شنوائی بھی نہیں ہورہی ہے۔ صوبائی حکومت، جی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ گوادر کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

گوادر کے سیاسی پارٹیوں نے اپیل کی ہے کہ ہڑتالی ملازمین کے جائز مطالبات پر غور کرنے سمیت مریضوں کو جو مشکلات درپیش ہیں اس کے لئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں