گوادر: پانی بحران ، شہر میں شٹرڈاؤن ہڑتال

97

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پانی بحران برقرار، آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی کال پر شہر میں مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال رہی۔

ہڑتال کے سبب شہر کے تمام بنک اور کاروباری مراکز بند رہے ۔ آل پارٹیز کے بیان کے مطابق گوادر شہر میں محکمہ پبلک ہیلتھ اور جی ڈی اے کی جانب سے آبی بحران پیدا کیا ہے۔ 48 گھنٹے کی مہلت دینے کے باوجود دونوں ادارے سے پانی فراہم نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گوادر کے شہریوں کو ایک مہینے سے پانی کی فراہم نہیں کی جارہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ گوادر اس مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی۔ اگر پانی کے بحران پر قابو نہیں پایا گیا تو سخت سے سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔