گوادر و آواران حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

836

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گوادر اورآواران میں پاکستانی فوج پر حملہ اورعسکری  تعمیراتی کمپنی کے مشینریز کو نذرآتش کرنے کیذمہ داری قبول کرلی۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ شب بوقت رات 9بج کر بیسمنٹ پر سرمچاروں نے گوادر کے علاقے کلگ کلانچ میں پاکستانی فوج کی تعمیراتی کمپنی فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او)کےکیمپ پر حملہ کرکے وہاں پر موجود تمام مشینری کو نذرآتش کردیا ہے۔

نذر آتش کئے گئے مشینریز میں 7 گاڑیوں میں 3 ڈمپر،ایک لوڈر، ایک واٹرٹینک،ایک رولر اور گریڈر شامل تھیں۔

ترجمان نے کہا کہ کیمپ میں موجود گاڑیوں سمیت دیگر تمام مشینریز کو نذر آتش کیا گیا ہے جو مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئے۔

ترجمان نے کہا کہ ایک دوسری کارروائی  میں آواران میں پاکستانی فوج کے کیمپ پرراکٹ داغے گئے۔ راکٹ مختلف سمتوں سے فائرکئے گئے جو کیمپ میں گر کر زرو دار دھماکوں سے پھٹ گئے۔جس سے فورسز کو جانی ومالی نقصان پہنچا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف قبول کرتی ہے اور بلوچستان سے انخلا تک دشمن عناصرکیخلاف یوںہی حملے جاری  رہیں گے۔