میری خواہش ہے کہ روس کو جنگ میں شکست ہو۔ ماکرون

169

جنگ لمبے عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔ تاہم میری تمنّا ہے کہ جنگ میں روس کو شکست ہو اور یوکرین اپنے دفاع میں کامیاب رہے۔صدر امانوئیل ماکرون

فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ روس کو جنگ میں شکست ہو اور یوکرین اپنے دفاع میں کامیاب رہے۔

ماکرون نے فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں مغربی ممالک سے کیف انتظامیہ کی فوجی امداد میں اضافہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ جنگ لمبے عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔ تاہم میری تمنّا ہے کہ جنگ میں روس کو شکست ہو اور یوکرین اپنے دفاع میں کامیاب رہے۔

ماکرون نے کہا ہے کہ ایسے حلقے موجود ہیں جو روس کو پِستا ہوا دیکھنے کے لئے جنگ کو لمبا کرنے کے خواہش مند ہیں۔ میری سوچ ان حلقوں سے مشابہہ نہیں ہے کہ جن کے خیال میں ہمارا مقصد روس کو اس کی اپنی زمین پر شکست سے دوچار کرنا ہونا چاہیے۔ یہ حلقے سب چیزوں سے ہٹ کر روس کو پِستا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن فرانس کا موقف نہ تو کبھی ایسا تھا اور نہ ہی کبھی ہو گا۔

ماکرون نے کہا ہے کہ یوکرین کی، اتحادیوں کی حمایت کی حامل، فوجی کوششیں روس کو مذاکراتی میز پر لانے اور پائیدار امن کو یقینی بنانے کا واحد راستہ ہیں۔

روس میں انتظامیہ کی تبدیلی کے احتمال کا بھی جائزہ لیتے ہوئے ماکرون نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں اس سے مشابہہ اقدامات ” مکمل طور پر ناکام ” ہوتے رہے ہیں۔