اساتذہ کی 9 ہزار اسامیوں پر بھرتیوں کیلئے میرٹ کو لازمی قرار دیا جائے۔ خیر محمد

278

آل بلوچستان پروفیشنل ڈگری ہولڈر کے خیر محمد ،محمد اکبراور عبدالرشید نے حکومت اور محکمہ تعلیم کے حکام سے اپیل کی ہے کہ 9 ہزار اسامیوں پر بھرتیوں کے لئے پروفیشنل ڈگری کو لازمی قرار دیا جائے تاکہ بلوچستان میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جاسکے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم بلوچستان میں 9 ہزار اسامیوں پر بھرتی کے لئے جو طریقہ کار اپنایا جارہا ہے ہمیں اس پر اعتراض ہے ان اسامیوں کو پر کرنے کے لئے پروفیشنل ڈگری کو لازمی قرار دیا جائے ہم تعلیم یافتہ اور پروفیشنل ڈگری ہولڈر قانونی طریقہ اپنائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم مختلف مسائل سے دو چار ہیں ، بلوچستان میں اساتذہ کی کمی ہے حالانکہ کسی بھی صوبے کی ترقی اور معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے اساتذہ کا کردار بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اگر اساتذہ بھی پروفیشنل نہ ہو تو قوم کیسے ترقی کرے گی۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے اسامیوں کی بھرتی کے لئے کرپشن ، رشوت، سفارش استعمال کی جائے گی جس کی تصدیق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے بھی کی ہے اور وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے اسامیوں کو پر کرنے کے لئے پبلک سروس کمیشن کی تجویز دی ہے جس کی ہم حمایت کرتے ہیں اور آنے والی اسامیوں کو پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتی کیا جائے اور بلوچستان کے مقامی لوگوں کے علاوہ غیر مقامی افراد کی بھرتی کی مذمت کرتے ہیں اور اس عمل کو روکنے کے لئے حکومت اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اس وقت پروفیشنل ڈگری ہولڈر کی تعداد 7 ہزار کے قریب ہے ہم اپنے آئینی حقوق کے لئے قانونی راستہ اختیار کریں گے۔