فرانس، پنشن منصوبے کیخلاف لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے

190

فرانسیسی حکومت کی جانب سے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کے منصوبے کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور مارچ میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جبکہ ٹرین سروس معطل اور کئی پرائمری سکول دن بھر بند رہیں-

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون کے ریٹائرمنٹ کی عمر کو دو سال سے بڑھا کر 64 سال تک کرنے کے منصوبے کے خلاف جمعرات کو ہونے والی ملک گیر ہڑتال اور مارچ میں 10 لاکھ سے زائد لوگوں نے حصہ لیا جبکہ ٹرانسپورٹ، سکول اور ریفائنریز کے شعبوں میں بھی ہڑتال کی گئی-

فرانسی وزارت داخلہ کے مطابق جمعرات کو ملک بھر میں 1.12 ملین افراد نے احتجاج کیا پیرس میں ہونے والی سب سے بڑی ریلی میں آٹھ لاکھ افراد نے حصہ لیا جبکہ ٹریڈ یونینوں کا کہنا تھا کہ یہ تعداد اس سے بھی زیادہ ہے پولیس نے بتایا کہ پیرس مارچ سے پہلے 15 اور اس کے دوران مزید 15 افراد کو غیر قانونی ہتھیار لے جانے یا پروجیکٹائل پھینکنے جیسے جرائم کے الزام میں گرفتار کیا گیا-

آپریٹرز کے مطابق پورے فرانس میں مقامی اور علاقائی ٹرین سروس تقریباً ٹھپ ہو گئی اور پیرس سمیت دیگر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بہت متاثر تھی کئی پرائمری سکول دن بھر بند رہیں-

فرانسی حکام کا اندازہ ہے کہ 40 فیصد پرائمری اساتذہ اور 30 فیصد سے زیادہ سیکنڈری اساتذہ نے ہڑتال کی پبلک سروس ریڈیو اور ٹیلی ویژن میں بھی خلل پڑا اور کچھ تھیٹر اور عجائب گھر بند ہو گئے کچھ ریفائنری کی ترسیل کو روک دیا گیا اور توانائی کی پیداوار کم ہو گئی ہے-