تحصیل مند صحت کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ سول سوسائٹی

274

مند سول سوسائٹی کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سول ہسپتال سورو میں کوئی میل ڈاکٹر موجود نہی ہے، جبکہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے گذشتہ روز ایک معصوم بچہ موت کی آغوش میں چلا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ادویات اور ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں مندکےغریب عوام شدیدکرب میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندے بالخصوص ڈی ایچ او کیچ کی عدم دلچسپی اورغیرذمہ دارانہ رویے کی شدید مذمت کرتے ہیں جسکی وجہ سے مند کے عوام شدید پریشان اورلاچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی مند میں ڈاکٹر اوراسٹاف کارویہ عوام کے ساتھ انتہاہی غیر مہذب ہے۔ ہسپتال میں ادویات کی عدم موجودگی کی سےمفلوک الحال عوام روزانہ دربدر کی ٹھوکرے کھا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او کیچ مسلسل ٹال مٹول سے کام لےرہے ہیں، چیف سیکٹری اورمحکمہ صحت فی الفور مند ہسپتال میں میل ڈاکٹر تعینات کرکے مند کےعوام پر رحم کریں۔ بصورت دیگر مندکےعوام اور سول سوسائٹی سخت احتجاج کرے گی۔

انکا کہنا تھا کہ گزشتہ روز معصوم بچے کی موت کا ذمہ دار محکمہ صحت ہے،ل جو مند کےساتھ سوتیلی ماں جیسی سلوک کررہی ہے۔