گوادر: دفعہ 144 میں ایک ماہ کی توسیع، ریلی، دھرنے اور اجتماع پر پابندی

251

بلوچستان حکومت نے ساحلی شہر گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق گوادر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق ایک ماہ تک گوادر میں ریلی، دھرنا اور 5 یا زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ گوادر میں اسلحے کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گوادر میں رواں ہفتے کو حق دو تحریک کے دھرنے پر فورسز کے کریک ڈاؤن کے خلاف منتشر مظاہرین نے شہر کو مکمل بند کردیا تھا۔ جس کے پیش نظر حکومت نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے فائرنگ، شیلنگ اور گرفتاریاں کی تھی۔

آج شہر معمولات زندگی جزوی بحال ہوچکی ہے۔ تاہم خوف کا ماحول برقرار ہے اور حق دو تحریک کے سینکڑوں کارکنان گرفتار ہوچکے ہیں۔