کاہان میں فضائی آپریشن جاری

1244

پاکستان فوج نے بلوچستان کے علاقے کاہان میں فوجی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ متعدد ہیلی کاپٹروں کو مذکورہ علاقوں میں فضاءمیں دیکھا گیا۔

ٹی بی پی نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں علی الصبح پاکستان فوج نے فضائیآپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق کم از کم آٹھ گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں کو مذکورہ علاقوں کیجانب دیکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سیاہ کوہ، جنتلی، جھبر، نیساؤ، سورین کوْر کے علاقے فوجی آپریشن کی زد میں ہے۔ تاحال کسی قسم کی جانی ومالی نقصانات کے حوالے سے اطلاعات موصول نہیں ہوسکی ہے۔