فیفا ورلڈ کپ: سنیگال کی فتح امریکہ، انگلینڈ، نیدرلینڈ اور اِیکواڈور برابر

185

گذشتہ روز کھیلے گئے فٹبال میچز میں ویلز، قطر، کو شکست قطر ایونٹ سے باہر ہونے کے دہانے پر پہنچ گیا

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کے دوسرے میچ میں سینیگال نے میزبان قطر کو 1-3 سے شکست دے دی۔ میزبان قطر کے مسلسل دومیچز ہارنے کے باعث اس کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے کے امکانات تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔

گروپ اے کے اس اہم ترین میچ میں سینیگال اس فتح کے بعد 4 ٹیموں میں تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے، جس نے 2 میچز میں صرف 1 میں فتح اپنے نام کی ہے دوسری طرف قطر کو پہلے میچ میں ایکواڈور نے 0-2 سے مات دی تھی جبکہ اب اُسے سینیگال سے شکستکا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قطر کو اب اپنے اگلے میچ میں نیدرلینڈ کا سامنا کرناہے یہ میچ بلوچستان میں 29 نومبر کو رات 8 بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

دوسری جانب خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 19 ویں میچ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گولسے برابر ہوگیا نیدرلینڈز کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں کوڈی گیکپو نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو اِیکواڈور کےاینر ویلنشیا نے 49 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کردیا

چوتھا اور آخری میچ انگلینڈ اور امریکہ کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جہاں انگلینڈ فیورٹ ہونے باجود امریکہ کے خلاف کوئی گولنہیں کرسکا اور یہ میچ بھی بغیر نتیجے کے اپنے اختتام کو پہنچ گیا

یاد رہے آج گروپ میچز کے پہلے راؤنڈ میں ایران نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویلز کو 2-0 سے شکست دے دی تھی