طبیعات کا نوبل انعام تین سائنس دانوں کے نام

208

طبیعات 2022 کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر تین سائنسدانوں کو دینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کمیٹی نے اس بار امریکا، فرانس اور آسٹریا کے ماہرین کو مشترکہ طور پر انعام دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ گزشتہ برس بھی طبیعات کا انعام مشترکہ طور پر تین ماہرین کو دیا گیا تھا۔

فزکس نوبیل انعام امریکا کے جان کلوزر، فرانس کے ایلئن اسپیکٹ اور آسٹریا کے اینتون زلنگر کو ان کی ’کوائنٹم ٹیکنالوجی اور انفارمیشن‘ پر تحقیق کے بدولت دیا گیا۔

کمیٹی کے مطابق تینوں ماہرین کی جانب سے ’کوانٹم انفارمیشن ٹیکنالوجی‘ پر کی جانے والی تحقیق سے ٹیلی کمیونی کیشن، انٹرنیٹ و انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی میں مدد ملی

مذکورہ ماہرین کی تحقیقات سے یہ بات معلوم ہوئی تھی کہ ذرات اگرچہ ایک دوسرے سے الگ بھی ہوں اس باوجود وہ ایک دوسرے سے منسلک رہتے ہیں اور ان کے درمیان روابط کو قائم رکھنا ممکن ہوسکتا ہے۔

ان ہی کی تحقیقات کی وجہ سے ہی کمپیوٹر، موبائل و ٹیکنالوجی آلات اور سسٹمز میں جدت اور بہتری آئی۔

نوبیل کمیٹی نے تینوں ماہرین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا