ساجد بلوچ نامی شخص مسقط سے گرفتار

1525

خلیجی ریاست سلطنت عمان مسقط سے ساجد بلوچ نامی شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسقط میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے ملزم ساجد بلوچ کو گرفتار کرلیا جو کراچی میں سنگین نوعیت کے جرائم اور منشیات فروشی کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو گزشتہ روز کراچی منتقل کیا گیا اور ملزم کی گرفتاری کراچی ائیرپورٹ سے ظاہر کی جارہی ہے۔گرفتار ملزم ساجد بلوچ پر پرانا گولیمار میں منشیات کا بڑا اڈا چلانے اور شہر میں قتل و غارت گری میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔