پنجگور: باپ دو بیٹوں سمیت فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

311

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستان فورسز نے باپ کو دو بیٹوں سمیت حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت حاصل خان ولد گہرام، نورمحمد ولد حاصل اور سائیں ولدحاصل کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو گچک کے علاقے سیاہ دمب سے آج صبح سویرے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مار کر حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگی کے واقعات تواتر کے ساتھ رونماء ہورہے ہیں، گذشتہ دنوں خضدار کے علاقے گریشگ میں بڑی تعداد میں پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر باپ اور چار بیٹوں سمیت چھ افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا۔

خضدار گریشہ سے فورسز کی جانب سے حراست میں لئے گئے افراد کی شناخت خیر بخش ولد شئے محمد، داد کریم ولد شئےمحمد،مقصود ولد شئے محمد، نعیم ولد شئےمحمد، شئے محمد اور ڈاکٹر کریم بخش ولد بہار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

گذشتہ روز خضدار کے علاقے گریشہ سے فورسز کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والے 6 افراد کی جبری گُمشدگی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً مرکزی شاہراہ کو بلاک کردیا، مظاہرین نے گریشہ سے فورسز کے ہاتھوں اغوء ہونے والے پیاروں کی بازیابی کامطالبہ کیا ہے–