مند حملے میں تین اہلکاروں کے زخمی ہونے کی تصدیق

421

بلوچستان کے ضلع میں آج صبح پاکستان فورسز پر ہونے والے حملے میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے فورسز نے انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پیر کے زور ضلع کیچ کے علاقے مند چکاپ کے مقام پر فورسز کو اس نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک چوکی سے دوسری چوکی سامان پہنچا رہے تھے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق پہلے سے نصب بم سے فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے دی بلوچستان پوسٹ کو بتایا دھماکہ کے فوراً بعد جائے وقوعہ پر ہیلی کاپٹر بھی آ پہنچے ہیں جبکہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت جاوید، حق نواز اور فدا کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

گذشتہ روز بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں بھی کوسٹ گارڈ اہلکاروں کو دستی بم حملہ میں نشانہ بنایا گیا تھا جسکی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی ہے۔

میڈیا کو جاری کردہ بیان میں بی ایل ایف ترجمان نے کہا ہے کہ گوادر کے علاقے جیونی میں ہمارے سرمچاروں نے پاکستانی بحری فوج کے ادارے کوسٹ گارڈ پر جیونی ساحل سمندر پر اس وقت حملہ کیا جب وہ سمندر کنارے ایک کشتی پر سوار تھے۔تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔