تربت: پاکستانی فورسز پر دستی بم حملہ

288

بلوچستان کے ضلع کیچ میں کل رات نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کے چوکی کو نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات تربت کے علاقے ڈی بلوچ میں پل کے قریب قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

حکام نے نقصانات کے حوالے سے تاحال کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔