بہاولپور: بلوچ طلباء کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

232

بلوچ طلباء مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دیئے ہوئے ہیں۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پنجاب میں زیر تعلیم بلوچ طلباء نے جامعہ انتظامیہ کی جانب سے بدنظمیوں، سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا، طلباء جامعہ کے مرکزی دروازے کے سامنے دھرنا دیکر بیٹھ گئے جہاں درجنوں و دیگر شہروں کے طلباء دھرنے میں شریک ہوئے-

طلباء مظاہرین کا کہنا ہے جامعہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں دور دراز علاقوں سے آنے والے طلباء شدید مشکلات کا شکار ہیں ہاسٹلز کی کمی و جامعہ انتظامیہ کی جانب سے بلوچ طلباء کو تعصب کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کے خلاف طلباء نے دھرنا دیئے ہوئے ہیں-

بلوچ طلباء کے مطابق جامعہ میں 2013 سے جاری بلوچستان کے طلباء کے ریزرو سیٹو کو ختم کرکے طلباء سے فیسوں کی مانگ کی جارہی ہے جو بلوچ طلباء کے ساتھ ایک بہت بڑی ناانصافی ہے جامعہ انتظامیہ بلوچستان سے آئے طلباء کو ہراساں کرکے پروفائلنگ کا نشانہ بنا رہا ہے-

مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور بلوچ طلباء کے لئے ریزور سیٹوں کو بحال کرکے بلوچ طلباء کی پروفائلنگ بند کرے-

مظاہرین نے مزید کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی نظام کی خستہ حالی کے باعث بلوچ طلباء مجبوراً پنجاپ کے تعلیمی اداروں کا رخ کرتے ہیں تاکہ اپنی تعلیم مکمل کرسکے لیکن یہاں بھی بلوچ طلباء کے لئے تعلیمی حصول کے لئے زمین تنگ کیا جارہا ہے-

مظاہرین کا کہنا تھا کہ پورے پنجاپ میں دیگر صوبے سے آنے والے طلباء کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے انتظامیہ اپنی رویہ تبدیل کرکے طلباء پروفائلنگ بند کی جائے وگرنہ طلباء اپنے جائر مطالبات کے حق میں دھرنے کو مزید وسعت دینگے-