چودہ اگست یوم سیاہ ، بی این ایم کی طرف سے پمفلٹ کا اجرا اور وال چاکنگ مہم

312

بلوچ نیشنل موومنٹ نے پاکستان کے قیام کے دن چودہ اگست کویوم سیاہقرار دیتے ہوئے اس دن کی مناسبت سے بلوچستان میں والچاکنگ کی اور بلوچ قوم کی آگاہی اور ترغیب کے لیے ایک پمفلٹ بھی شائع کیا۔

ضلع کیچ اور گوادر کے کئی علاقوں میں بی این ایم کی طرف سے وال چاکنگ کی گئی۔کیچ کے علاقےبالیچہ تمپکے مرکزی بازارمیں بی این ایم کے جھدکاروں نے پاکستان کے خلاف وال چاکنگ کی۔انھوں نے یہ پیغام پھیلایا کہ بلوچ پاکستان کو تسلیم نہیں کرتےاور پاکستان کے قیام کے دن کو بلوچ قوم کے لیے یوم سیاہ مانتے ہیں۔

بالیچہ کے علاوہ کیچ کے علاقوں تربت ، چاہ سر، ڈنک ، گوکدان ، ناسر آباد، کلاھو ، گومازی ، بلیدہ، الندور، میناز ، کور ءِ پشت،ڈمبانی ءُ ضلع گوادر کی تحصیل پسنی کے گاؤں ببرشور میں بھی بی این ایم کی طرف سے چودہ اگست یوم سیاہ کی مناسبت سےوال چاکنگ کی گئی۔

بی این ایم نے چودہ اگست کی مناسبت سےچودہ اگست: تاریخ کا سیاہ بابکے عنوان سے ایک پمفلٹ شائع کیا۔یہ پمفلٹ گذشتہ دنضلع خضدار کی سب تحصیل گریشگ کے گاؤں سریج، گری، چیل،گواراست، تاپکو،جاروجی،پتنکنری،بدْرنگ، کوچہ،سھردپ،سھرکرودی اور گونی میں تقسیم کیا گیا اور کئی مقامات پر دیواروں پر چسپاں کیا گیا۔

اس بارے میں بی این ایم کے ترجمان قاضی ریحان نے کہا کہ بی این ایم کے نظریے سے وابستہ تمام  حامی اور جھدکار ہدایت کیےجاتے ہیں کہ وہ مناسب طریقے سےچودہ اگست یوم سیاہکے موقع پر پاکستان کو اپنا جواب لازم دیں۔ ایک دیوار پر بھی پاکستانکے خلاف اور بلوچ قومی تحریک کے حق میں ایک بات لکھ کر بھی آپ اپنے حصے کا کام کرسکتے ہیں۔اسی طرح بی این ایم کے پمفلٹکو بھی زیادہ سے زیادہ پھیلائیں تاکہ ہمارے بچے بچے کو معلوم ہو کہ پاکستان ہمارا دشمن ہے، اس نے ہماری  گلزمین ہم سے چھینیہے اور ہم پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ہمیں اپنی قومی طاقت سے اس مظالم کو روک کر بلوچستان کی  آزادی کی تحریک کو کامیاب بنانا ہے۔