نامعلوم افراد کی فائرنگ رضا جہانگیر کی بیوہ زخمی

609

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے رضا جہانگیر کی بیوہ کو زخمی کردیا۔

رضا جہانگیر کی بیوہ کو بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ جس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے جبکہ اسکی حالت خطرہ سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ذرائع بتارہے ہیں کہ حملہ آوروں نے ان پہ دو گولیاں فائر کی جن میں سے ایک اس کے سر کو چھوتے ہوئے گزری ہے۔

خیال رہے رضا جہانگیر بی ایس او آزاد کے سیکریٹری جنرل تھے جس کو چودہ اگست دو ہزار تیرہ کو تربت میں فورسز نے بی این ایم کے رہنما امداد بوجیر کے گھر پر چھاپے کے دوران دونوں کو قتل کیا تھا۔