کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلیف کیمپ جاری

367

بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی جانب سے آج سیلاب زدہ علاقوں کی مدد کے لیئے ریلیف کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہیں۔

بی وائی سی رہنماوں کا کہنا ہے کہ بی وائی سی نے ریلیف کیمپوں کا فیصلہ تب لیا جب بلوچستان بالخصوص لسبیلہ، بیلہ اور گرد و نواح میں علاقوں کی ڈوبنے کی اطلاع ملی اور دل چیر دینے والی انسانی جانوں کے ضیاع کی تصاویر موصول ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ کل کیمپوں کا پہلا دن کامیابی سے گذرنے کے بعد آج اتوار کے دن بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی جانب سے 17 کیمپوں کا انعقاد کیا گیا جو ملیر، گڈاپ اور کاٹھور کے علاقوں میں مشتمل رہا۔ گڈاپ میں 4 کیمپ، کاٹھور میں 3 کیمپوں سمیت غازی ٹاؤن، حاجی نورالدین میتگ، پیر بخش میتگ، جمال میتگ لانڈھی، ملا عیسیٰ میتگ، شفیع میتگ منزل پمپ، صالح محمد میتگ، نیک محمد میتگ، کوہی گوٹھ، کونکر گبول اسٹاپ، ذکریہ میتگ، عثمانیہ ریسٹورنٹ، درسہ چنا، جمعہ میتگ، جلال مراد میتگ ، ڈگار هوٹل گَڈاپ،
چیک پوسٹ ملیر کینٹ اور مرکزی کیمپ رضا موبائل مال اور ملیر 15 رہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی جانب سے ایک ٹرک تقریباً 400 لوگوں کا راشن، کپڑے اور دیگر اشیا کے ساتھ روانہ ہوا جو آگے رستے کی بھی ہمیں اپ ڈیٹس بھی مہیا کرتا رہے گا تاکہ ہم بقایا سامان بھی بھیجتے رہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی(کراچی) کے کچھ والنٹیرز کل سے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے نکلے ہوئے ہیں جو وقتاً فوقتاً ہمیں راستوں کے بارے میں اپ ڈیٹ کر رہے ہیں۔