بولان میں تیل و گیس کمپنی کی گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل اے

466

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ روز بولان کے علاقے مچھ میں تیل و گیس نکالنے والی کمپنی کی ایک گاڑی کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا، حملہ کمپنی کے ایک سائٹ کے قریب اس وقت کیا گیا جب مذکورہ گاڑی کمپنی کو رسد فراہم کرنے جارہا تھا۔ حملے کے نتیجے میں کمپنی کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بی ایل اے کے سرمچاروں نے 23 جولائی کی رات ایک مختلف حملے میں مارگٹ میں چونگی پھاٹک کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دشمن کو جانی نقصان سے دوچار کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی تمام کمپنیوں کو تنبیہہ کرتی ہے کہ وہ قابض کے تمام استحصالی پراجیکٹوں سے دستبردار ہوجائیں، بصورت دیگر اپنے نقصانات کا ذمہ دار خود ہونگے۔