پنجگور میں بدامنی کیخلاف ڈی سی آفس کے باہر دھرنا

319

آج بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بڑی تعداد میں خواتین و بچوں نے ریلی نکال کر ڈپٹی کمشتر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا، مظاہرین نے لاپتہ ہونے والے پولیس اہلکار باب جان کی بازیابی و نوجوان فٹبالر داد جان بلوچ کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ 4 جون کو پنجگور وشبود کے رہائشی پولیس ملازم باپ جان کو گھر کے قریب پولیس تھانہ وشبود سے چند قدم کے فاصلے پر نامعلوم افراد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں۔مظاہرین کے مطابق پولیس کو رپورٹ کرنے کے باوجود مغوی تاحال لاپتہ اور اس کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا کہ وہ کہاں ہے۔

اس کے علاوہ مظاہرین نے گذشتہ ماہ قتل ہونے والے فٹبالر داد بلوچ کے قاتلوں کا مطالبہ کیا گیا۔

خیال رہے گذشتہ ماہ پنجگور کے علاقے خدابادان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے داد جان بلوچ کو قتل کیا تھا لواحقین کی جانب سے داد جان بلوچ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف پہلے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا بعدازاں ایک ہفتے تک ڈی سی آفس اور بعد میں سی پیک روڈ کو بلاک کرکے دھرنا دیا گیا اور بعد ازاں انتظامیہ کے ساتھ مزاکرات کرکے دھرنا کو ختم کیا گیا۔

تاہم لواحقین کے مطابق جن مطالبات کو مانتے ہوئے انتظامیہ نے لواحقین سے مزاکرات کیا تھا ان میں اب تک ایک مطالبات پہ عمل درآمد نہیں کی گئی۔