کراچی سے تین بلوچ نوجوان پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ

829

سندھ کے مرکزی شہر کراچی سے تین بلوچ نوجوانوں کو گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا گیا –

تفصیلات کے مطابق راشد بلوچ ولد تاج بخش بلوچ لیاری غلام شاہ لین اولڈ کمہار واڑہ کا رہائشی ہے جیسے7 مئی کی رات پاکستانی اہلکاروں نے گرفتاری کے بعد لاپتہ کردیا –

زرائع کے مطابق رینجرز اور دیگر فورسز کے اہلکار پانچ ویگو گاڑیوں میں سوار تھے جنہوں نے انہیں گھر کے قریب سے اٹھا لیا، جو اب تک لاپتہ ہے –

لواحقین کے مطابق انہوں نے پولیس کو ابتدائی اطلاعات فراہم کی ہیں اور وہ راشد بلوچ کی جبری گمشدگی پر تشویش میں مبتلا ہیں –

ایک دوسرے واقعہ میں گذشتہ ہفتے ‏منگل اور بدھ کی درمیانی رات کراچی کے علاقے ماری پور سنگھور پاڑہ کے دو نوجوان رینجرز اور سادہ وردی میں ملبوس اہلکاروں کے ہاتھوں لاپتہ ہوئے ہیں، جن کی شناخت علی ولد بخشی اور اصغر ولد عیسی (مرحوم) کے نام سے ہوئی ہے۔

‏لواحقین کے مطابق علی اور اصغر کا تعلق کسی سیاسی تنظیم سے نہیں، بلکہ دونوں طالب علم اور فٹبالر ہیں –

لواحقین نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ انکے پیاروں کو بازیاب کیا جائے –