پاکستانی فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کر تے ہیں – بی ایل ایف

573

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گریشہ اور ضلع کیچ میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے اتوار کے روز ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں شاھو باتیل فوجی چوکی پر اسنائپر اور بھار ی ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے ایک فوجی اہلکار ہلاک اوردو زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع خضدار کے علاقے سریج گریشہ میں 28 مئی کو سرمچاروں نے پولنگ سٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم پولنگ سٹیشن میں گر کر پھٹ گیا۔جس سے فورسز کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا۔

ترجمان نے کہا کہ ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں 27 مئی کو پاکستانی فوج کے کیمپ پر سرمچاروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس سے فورسز کو جانی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ فوجی کیمپ کو فورسز انتخابات میں سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔

میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔