کیچ: مسلح تنظیم کے رکن کی لاش برآمد

1459

بلوچستان کے ضلع کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ کڈ ہوٹل کے مقام سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

برآمد ہونے والے لاش کی شناخت رحمان ولد عزیز اللہ سکنہ پنجگور سوردو کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم سے تھا تاہم موت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی آزادی پسندوں کا موقف تاحال سامنے آیا ہے۔