کیچ: تین روز پرانی لاش برآمد

739

بلوچستان کے ضلع کیچ سے تین روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

لاش ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ جہانی آپ کے مقام سے برآمد ہوئی ہے جسے لیویز فورس نے تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔

برآمد ہونے والے لاش کی شناخت باہر ولد محمد عمر سکنہ کوہاڑ تمپ کے نام سے ہوئی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق لاش تین روز پرانی ہے جسے قتل کرنے کے بعد جلایا بھی گیا ہے۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسک ہیں۔