دکی: کوئلہ کان حادثے میں دو کانکن جانبحق

354

دکی کوئلے کی کان میں بجلی کی کرنٹ لگنے سے دو کانکن جان کی بازی ہارگئے ہیں-

جانبحق کانکنوں کی شناخت لالئی ولد فضل محمد اور علاوالدین ولد امیر محمد ناموں سے ہوئی ہے جو افغانستان کے رہائشی ہیں انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے-

یاد رہے بلوچستان میں اکثر اوقات کوئلہ کانوں میں حادثے پیش آتے رہے ہیں رواں سال 10 کے قریب کانکن حادثوں میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ ماہ مختلف کانوں میں حادثوں کی صورت میں 6 سے زائد مزدور زخمی ہوگئے تھے-

مزدور تنظیمیں کوئلہ کانوں میں ان حادثوں کو سہولیات کی عدم موجودگی اور غیر معیاری آلات کو وجہ قرار دیتے ہیں جبکہ ان حادثات کا شکار ہونے والے اکثر مزدوروں کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان و مقامی علاقوں سے ہیں-

تنظیموں نے شکایت کی ہے کہ کوئلہ کانوں میں حادثوں کی واقعات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ اور کان مالکان کی جانب سے ان حادثوں کو روکنے کے لئے کوئی خاطر خواں اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں اور مزدور حادثوں کی صورت میں اپنے مدد اپ پر مجبور ہیں-