مشکے اور گچک میں پاکستانی فوج پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی ایل ایف

394

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سولہ نومبر کو گچک میں مک کے مقام پر سرمچاروں نے پاکستانی فوج کے قافلے کی ایک گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔ حملے میں گاڑی تباہ اور اس میں سوار تمام اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سات نومبر کو مشکے النگی میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹ پر خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے قابض فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ ترجمان نے کہا کہ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔