خضدار :تحصیلدار نے گھر پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا – پولیس ملازم

514

خضدار پولیس ملازم اے ایس آئی غلام سرور نے الزام عائد کیا ہے کہ تحصیلدار خضدار نے رات گئے اسکے گھر پر اپنے ملازمین کےہمراہ حملہ کرکے گھر میں تھوڑ پھوڑ کی اور گھر میں موجود تمام افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا –

غلام سرور کے مطابق تحصیلدار خضدار جواد زہری نے گھر میں گھس کر مجھ سمیت میرے گھر کے خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایااور گھر میں تھوڑ پھوڑ کی۔ جب خواتین نے قرآن پاک لیکر آئے تو تحصیلدار نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی –

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں پولیس ملازم سرور کو زخمی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ واقعے کی تفصیلات بتا رہے ہیں –

پولیس ملازم کے لواحقین کے مطابق تحصیلدار انکے دو دیگر رشتہ داروں کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے ہیں –

تاہم انتظامیہ کے جانب سے واقعہ کے حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا گیا۔