ڈیرہ غازی خان: قبائلی تصادم میں ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

261

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے والے اطلاعات کے مطابق پنجاب میں زم بلوچ علاقہ ڈیرہ غازی خان میں کھیتران اور لغاری قبائل کے درمیان قبائل تصادم کے نتیجے میں دونوں قبائل کے جانب سے ہلاکتوں و ذخمیوں کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں-

‎اطلاعات کے مطابق تصادم کے نتیجے میں کھیتران قبائل سے تعلق رکھنے والا عبدالستار عیشانی ہلاک اور چار دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

‎علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ مذکورہ مسئلے کی بنیادیں گذشتہ ماہ ہونے والے دلخراش واقعے سے جڑی ہیں جس میں ایف سی چیک پوسٹ کے ساتھ واقع لغاری قبیلے کے ذیلی شاخ ہدیانی کے ایک گھر پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس میں ایک ضعیف العمر شخص اور اس کی زوجہ ہلاک ہوئی جبکہ رابعہ نامی چھوٹی بچی زخمی ہوگئی تھی۔

‎یاد رہے اس واقعہ کے خلاف بلوچستان سمیت دیگر بلوچ اکثریتی علاقوں میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

‎آج پھر رابعہ کے لواحقین کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کے طور پر بیواٹہ چیک پوسٹ کے قریب بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والے انتظامی بارڈر کو بند کیا گیا اور انتظامیہ سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔

‎علاقائی ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کمشنر بارکھان نے مظاہرین سے مذاکرات کی جس کے تحت ہدیانی قبیلے کو راضی کیا گیا کہ وہ کھیتران قبائل کے گاڑیوں کے علاوہ دیگر کو آمد و رفت کی اجازت دیں۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ایما پر ہونے والے اس مذاکرتی معاہدے نے دونوں جانب قبائلی تصادم کو مزید بگاڑ کا شکار کیا اور ایک قبائلی چپکلش نے جنم لیا جس نے گھمبیر شکل اختیار کی اور دونوں جانب سے اندھا دھند فائرنگ کا آغاز ہواجس کے نتیجے میں عبدالستار عیشانی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں جبکہ قبائلی تصادم آخری اطلاعات تک جاری ہے۔