یورو کپ : انگلینڈ نے پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

148

یورو کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے ڈنمارک کو 1-2 سے ہرا کر پہلی مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یورو کپ فٹبال کے سلسلے میں کھیلے جانیوالے دوسرے سیمی فائنل کےپہلے ہاف میں ڈنمارک کے ڈیمزگارڈ نے 30 ویں منٹ میں گول کر کے ٹیم کو سبقت دلائی۔ تاہم 39 ویں منٹ میں ڈنمارک کے کھلاڑی سائمن کئیار نے اپنے ہی گول میں گیند ڈال کر اپنی ٹیم کی برتری ختم کردی۔

دوسرے ہاف میں کانٹے دار مقابلہ ہوا مگر دونوں ٹیموں میں سے کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔ اضافی وقت کے 14ویں منٹ پر کپتان ہیری کین نے پنلٹی کک کے ری باونڈ پر گول کرکے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے برتری دلائی جو آخر وقت تک برقرار رہی۔

1966کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ انگلش ٹیم کسی بڑے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ انگلینڈ بھر میں جشن کا سماں ہے۔