نوشکی: سرکاری حمایت یافتہ شخص کے گاڑی پر بم دھماکہ

621
file photo

بلوچستان کے ضلع نوشکی کے نواحی علاقے میں سرکاری حمایت یافتہ شخص کو بم حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ نوشکی کے نواحی علاقے ریکو انجیری کے رہائشی غلام حیدر ساسولی کی گاڑی کو ریکو ہی کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم مذکورہ شخص کے ہلاکت یا زخمی ہونے کے حوالے سے تاحال معلومات نہیں مل سکی ہے۔

علاقائی ذرائع نے ٹی بی پی کو بتایا کہ غلام حیدر ساسولی سرکاری حمایت یافتہ گروہ سے تعلق رکھتا ہے۔ مذکورہ گروہ کو ڈیتھ اسکواڈز کے نام سے جانا جاتا ہے۔

نوشکی شہر اور گردنواح میں ڈیتھ اسکواڈ سے تعلق رکھنے والے افراد کو بلوچ مسلح تنظیمیں نشانہ بناتی رہی ہے تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔