کوئٹہ: ایک شخص اغواء، لواحقین نے احتجاجاً روڈ بند کردیا

376

دی بلوچستان پوسٹ نیوز ڈیسک کو موصول ہونے اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بروری روڈ سے مسلح افراد ایک شخص کو اغواء کرکے اپنے ہمراہ لے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے بروری کے رہائشی ٹکری بہادر علیزئی کیازئی کو اغواء کرلیا۔ ٹکری بہادر علی کے اغواء کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاجاً بائی پاس پر دھرنا دے دیا۔

دھرنا مظاہرین کے مطابق ٹکری بہادر علی کیازئی سرکاری ملازم ہیں، خدشہ ہے کہ انہیں سرکاری خفیہ ایجنسیوں نے اغواء کرلیا ہے۔

مظاہرین نے بائی پاس پر دھرنا دے کر بائی پاس روڈ ٹریفک کے لئے بند کردیا ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ٹکری بہادر علی کیازئی کی فوری بازیاب کیا جائے۔

یاد رہے بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا سلسلہ کافی عرصے سے جاری ہے لاپتہ افراد کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ایک تعداد کے مطابق 20 ہزار سے زائد افراد جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔

بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کا شکار ہونے والے میں سرکاری ملازم بھی شامل ہیں اسی طرح مستونگ سے پولیس اہلکار سعید بلوچ گذشتہ آٹھ سالوں سے منظر عام پر نہیں آسکے ہیں۔