پنجگور: ایک ہفتے کے دورانیہ میں 9 کورونا کیسز رپورٹ

280

عالمی وباء کورونا وائرس بلوچستان میں گمبھیر صورتحال اختیار کرتا جارہا ہے، ایک ہفتے کے دوران پنجگور میں نو افراد کورونا وائرس کے شکار ہوگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق رواں ہفتے پنجگور میں نو افراد میں کودونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد انہیں گھر میں کورنٹائن کرلیا گیا ہے۔

روان سال پنجگور میں 303 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن میں 54 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں محکمہ صحت نے عوام الناس سے درخواست کی ہے وہ احتیاطی تدابیر اپنا کر وائرس کو مزید پھیلنے سے روک لیں۔

واضح رہے کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر میں گمبھیر صورتحال اختیار کرچکا ہے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسسز کی وجہ سے بلوچستان یونیورسٹی میں 30 اپریل تک اور 19 اپریل سے پہلی تا آٹھویں جماعت کی کلاسز عیدالفطر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہے۔