کیچ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں – بی آر اے

251

حملے میں ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوئیں  ہیں- بیبگر بلوچ

بلوچ ریپبلیکن آرمی کے ترجمان بیبگر بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں کیچ کے علاقے گورکوپ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بی آر اے ترجمان کے مطابق گذشتہ روز ہمارے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے گورکوپ میں سالاچ کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فورسز کی چک پوسٹ پر اسنائپر رائفل اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر کے ایک اہلکار ہلاک اور دو زخمی کر دیے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد فورسز نے گرد و نواح کے شہری آبادیوں میں سرچ آپریش کا آغاز کیا جو تاحال جاری ہے۔

بیبگر بلوچ نے کہا کہ ہماری اس طرح کی کاروائیاں آزاد بلوچستان کے قیام تک جاری رہیں گے ۔