نوید بلوچ کی گمشدگی باعث تشویش ہے، بازیابی کیلئے مہم چلائی جائے گی – بلوچ کونسل لاہور

662

بلوچ کونسل لاہور نے اپنے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے نوید بلوچ یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں مائننگ ڈیپارنمنٹ کے آٹھویں سمسٹر کے طالب علم ہیں، جن کا تعلق بلوچستان کے شہر تربت شہرک سے ہے۔ نوید بلوچ آخری سال کے اسٹوڈنس ہے فائنل ایئر پروجیکٹ کے غرض سے پانچ دن پہلے وہ کوئٹہ چلے گئے جہاں انہیں 9 جنوری 2021 کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا۔

بلوچ کونسل لاہور نے نوید بلوچ کی جبری گمشدگی پر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوید بلوچ اپنی تعلیم سے نہایت مخلص اور محنتی طالب علم تھے ان کی جبری گمشدگی بلوچ طلباء کی زندگیوں پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

بیان میں متعلقہ حکام سے نوید بلوچ کی جلد و باحفاظت بازیابی کی اپیل کی کی گئی ہے۔

مزید کہا گیا کہ بلوچ طلباء نوید بلوچ کی باحفاظت بازیابی کیلئے ہر طرح کے جمہوری حق استعمال کرینگے۔

ترجمان نے کہا آخر میں اس مہم یں تمام انسان دوست مکاتب فکر اور ترقی پسند تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ نوید بلوچ کی بازیابی کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔