منظور پشتین بلوچستان بدر، اسد اچکزئی کے لواحقین سے تعزیت سے روک دیا گیا

556

پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد پشتین کو بلوچستان بدر کردیا گیا۔ وہ ساتھیوں کے ہمراہ اسد خان اچکزئی کے لواحقین سے تعزیت کیلئے آرہے تھے۔

منظور پشتین اور ساتھیوں کو فورسز اہلکاروں چمن جانے کی یہ کہہ کر اجازت نہیں دی کہ ان کے بلوچستان داخلے پر پابندی عائد ہے۔

گذشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کی مسخ شدہ لاش کوئٹہ کے علاقے نوحصار سے برآمد ہوئی تھی۔ انہیں پانچ مہینے قبل کوئٹہ سے لاپتہ کیا گیا تھا۔

واضح رہے منظور پشتین کو اس سے قبل بھی بلوچستان بدر کیا گیا جب وہ کوئٹہ میں بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاجی اظہار یکجہتی کیلئے آرہے تھے جبکہ اسی طرح رکن اسمبلی اور پی ٹی ایم رہنماء محسن داوڑ کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک کر انہیں بلوچستان بدر کیا گیا۔

رواں سال جنوری میں پشتون تحفظ موومنٹ کے مرکزی رہنماء ثناء اعجاز کو بھی بلوچستان بدر کیا گیا تھا۔ ثناء اعجاز واک غورځنګ کے نام سے قائم کی گئی لائبریری کا افتتاح کر رہی تھی کہ ڈپٹی کمشنر ژوب نے گرفتار کرلیا اور صوبہ بدر کرنے کی ہدایت جاری کر دیئے تھے۔