بلوچستان: مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں برآمد

236

بلوچستان تین مختلف اضلاع سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئے ہیں۔ مذکورہ افراد کی لاشیں ضلع پنجگور، ضلع آواران اور ضلع نصیر آباد سے برآمد ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آواران کےعلاقے گیشکور لال جان بازار سے ایک ضعیف العمر شخص کی لاش بر آمد ہوئی ہے جس کی شناخت قادر ولد پیرک سکنہ گشانک آواران کے نام سے ہوئی ہے۔

تاہم ہلاکت کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔

دریں اثناء پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پنجگور کے علاقے چتکان میں فٹبال اسٹیڈیم کے قریب ایک شخص کی لاش ملی جسے سول اسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص نشے کا عادی تھا اور موت دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی ہے۔

ضلع نصیر آباد میں پولیس تھانہ نوتال کو موضع کپرانی سے ایک نامعلوم الاسم شخص لاش ملی ہے۔ مذکورہ شخص کی لاش سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی میں شناخت کیلئے منتقل کردیا گیا ہے۔