بیزوس کا ایمازون کے سی ای او کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان

105

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیف بیزوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے آخر تک اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے اور ان کی جگہ اینڈی جیسی کو ایمازون کا سی ای او بنایا جائے گا جو اس وقت کلاؤڈ بزنس کے نگراں ہیں۔

ایمازون قائم کرنے والے جیف بیزوس کمپنی کے قیام سے لے کر اب تک چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کی حیثیت سے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

جیف بیزوس نے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ اس لیے کیا تاکہ وہ کمپنی کے میڈیا اور خلائی پروگراموں سے متعلق بعض اہم منصوبوں پر زیادہ توجہ دے سکیں۔

خیال رہے کہ ایمازون کے بانی جیف بیزوس کا شمار دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے نمبر پر کیا جاتا ہے۔

کورونا وبا کے دوران جہاں متعدد کاروبار ٹھپ ہوئے وہیں ایمازون کے شیئرز میں اضافہ دیکھنے میں آیا کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے لوگوں کا رجحان آن لائن خریداری کی طرف بڑھ گیا۔