کریمہ بلوچ کی تدفین 25 جنوری کو تمپ بلوچستان میں ہوگی- اہلخانہ

805

کریمہ بلوچ کی تدفین ان کے آبائی علاقے تمپ میں کی جائے گی۔

کریمہ بلوچ کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کریمہ بلوچ کی تدفین ان کے آبائی علاقے تمپ میں 25 جنوری بروز سوموار دو پہر کے وقت کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ کریمہ بلوچ کی میت کینیڈا سے کراچی منتقل کی جارہی ہے جہاں سے ان کے اہلخانہ میت کو بلوچستان منتقل کرینگے۔

معروف بلوچ خاتون رہنماء اور بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے سابقہ چیئرپرسن کریمہ بلوچ جو گذشتہ سال دسمبر کے بیس تاریخ کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوئی تھی اور اگلے روز ایک جھیل سے ان کی لاش برآمد ہونے پر بلوچستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں احتجاج اور ریلیاں ہوئی۔

گذشتہ روز سماجی رابطوں کی سائٹ پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے اس حوالے سے کپمپئین چلائی گئی جو پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ پر رہا۔

کریمہ بلوچ کی مبینہ قتل کو بلوچ قوم پرست حلقے اور کئی انسانی حقوق کے ادارے ریاستی قتل قرار دے چکے ہیں۔ ان کے شوہر اور بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنماء حمل حیدر بھی کینیڈین پولیس کے تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرچکے ہیں۔