پاکستان بھر میں بجلی کی فراہمی معطل

160

کراچی، لاہور،اسلام آباد،پشاور اورکوئٹہ سمیت بیشتر شہروں میں بجلی بند،کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل جبکہ بلوچستان کے 30 اضلاع اندھیرے میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے پاکستان کے کئی اضلاع میں بجلی اچانک ٹرپ کرگئی جس کے باعث بیشتر علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی۔ حکومتی حکام کے مطابق بجلی فنی خرابی کے باعث معطل کردی گئے ہے اور 2 گھنٹے بعد بجلی بحال کردی جائیگی۔

کراچی کے تقریباً تمام علاقے ہی بجلی سے محروم ہیں، میٹروول، آئی آئی چندریگر روڈ، اولڈ سٹی ایریا، بفرزون، اختر کالونی، لیاری، ملیر، کھوکھرا پار، نارتھ کراچی، گلشن اقبال، یونیورسٹی روڈ، کلفٹن، ڈیفنس، اورنگی، صدر سمیت شہر کا 80 فیصد حصہ اندھیرے میں ڈوب چکا ہے۔

کے الیکٹرک یا دیگر اداروں کی جانب سے تاحال تکنیکی خرابی سے متعلق کوئی باضابطہ اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے، جبکہ کئی افواہیں بھی زیر گردش ہیں۔