اسلم رئیسانی، لشکری رئیسانی سمیت 8 افراد کیخلاف نیب نے ریفرنس دائر کردیا

882

نیب بلوچستان نے قومی خزانے سے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے حاصل کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی، سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی، سابق سیکرٹری خزانہ دوستین جمالدینی سمیت 8 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی خزانے سے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے حاصل کرنے کے الزام میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ورکن اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی، سابق سینیٹر حاجی لشکری رئیسانی، سابق سیکریٹری خزانہ دوستین جمالدینی سمیت آٹھ ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا۔

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے قومی خزانے کو غیر قانونی طور پر 817 ملین روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی منظوری کے بعد ریفرنس احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر کردیا ہے۔

احتساب عدالت کوئٹہ میں دائر ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم خان رئیسانی پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کیلئے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کمپنسیش کی مد میں حاصل کرنے کا الزام ہے۔